عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو کھری کھری سنا دیں,

لاہور (پی این آئی) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو کھری کھری سنا دیں۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کی اس موقع پر کمرۂ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ سے گفتگو ہوئی، مسرت جمشید چیمہ نے مقدمات اور روپوشی کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا۔۔۔۔جس پر علیمہ خان نے انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ جب بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ضرورت تھی تب آپ ساتھ چھوڑ گئیں، حالانکہ آپ ہمارے بھائی کے سب سے قریب ترین تصور کی جاتی تھیں۔۔۔۔۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستداں تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں۔۔۔۔۔مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔۔۔۔۔

close