افغانستان ورلڈ کپ سے باہر لیکن آئی سی سی نے راشد خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

ابوظہبی(پی این آئی)افغانستان کے دائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400وکٹیں مکمل کرلیں۔راشد خان مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں400 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو ، سنیل نرائن اور جنوبی افریقا کے عمران طاہر بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں چار سو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

راشد خان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو آئوٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

close