کشیدگی کے دوران مقبول گلوکارہ زخمی ہو کر جاں بحق ہو گئیں

ام درمان، سوڈان (پی این آئی) افریقی ملک سوڈان میں جاری فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی کے دوران ملک کی گلوکارہ شادن گردود زخمی ہو کر ہلاک ہو گئیں۔۔۔۔ سوڈان کے مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح ام درمان شہر میں معروف اور مقبول گلوکارہ شادن گردود کے گھر پر گولہ گرا تھا جس سے ان کی موت ہوئی۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 37 سالہ شادن گردود قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی عمارت کے قریب رہتی تھیں اور یہ علاقہ سوڈان کی فوج کے دھڑوں میں جاری لڑائی کے پہلے دن سے مرکز بنا ہوا ہے۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈانی اداکارہ کے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اکاؤنٹ کو 50 ہزار سے زیادہ افراد فالو کر رہے تھے اور ان کی افسوسناک موت کی خبر سامنے آنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے غم اور افسوس کا اظہار کیا۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق شادن گردود نے اپنی آخری فیس بک پوسٹ موت سے صرف 16 گھنٹے پہلے کی تھی جس پر اس کے مداح اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

close