گرفتاری کا خدشہ، عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں گرفتاری رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔۔۔۔۔۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کی جانب سے گرفتاری غیر قانونی قرار دی ہے اور ان کے خلاف کئی نئے مقدمے درج کرائے گئے ہیں، خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ ہے ۔۔۔۔۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کے خلاف پنجاب میں درج نئے مقدمے کی تفصیلات طلب کرے اور 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں ان کی گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔۔۔۔

close