کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکارہ نے اچانک ہی خودکشی کر لی

کولکتہ (پی این آئی) 21 سالہ بھارتی ماڈل بدیشا ما جمدر کولکتہ میں ایک فلیٹ پر مردہ حالت میں پائی گئیں اور ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل اور اداکارہ بدیشا ما جمدر کرائے کےفلیٹ میں رہتی تھی جہاں ان کے ہمسایوں نے گھر کا دروازہ توڑ کر ان کی لاش باہر نکالی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ادکارہ کی لاش کے ساتھ ایک خودکشی کا نوٹ چھوڑ کر گئی ہے جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے کیرئیر میں مواقع نہ ملنے پر خودکشی کی ہے۔ادکارہ اور ماڈل بدیشا کا تعلق کولکتہ سے تھا اور انہیں برائیڈل میک اپ فو ٹو شوٹ کا جانامانا چہرہ سمجھا جاتا تھا۔ بدیشا کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ان کا پوسٹ مارٹم مقامی ہسپتال میں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بدیشا کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں ۔

close