سلمان خان کو نئی ہیروئن مل گئی، کون ہے؟ فلم کا نام کیا ہے؟ کب ریلیز ہو گی؟

ممبئی (این این آئی)دنیا بھر میں سلو بھائی اور دبنگ خان کے نام سے مشہور بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم کے لئے نئی ہیروئن مل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اداکارہ و ماڈل پرگیا جیسوال بالی وڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ میں

بھی مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پرگیا جیسوال بھی موجود تھیں۔ وہ فلم کے گانے میں بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔بالی وڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل سلمان خان نے اپنی ایک اور نئی فلم ’رادھے‘ اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ میرا کا بڑا اعلان، اس سال اکتوبر میں شادی کرنے کا انکشاف کر دیا، شادی کس سے کریں گی؟ سوال کا حیرت انگیز جواب کھڈیاں خاص(این این آئی)ڈرامہ کوئین میرا کا بڑا اعلان،رواں سال اکتوبرمیں شادی کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر بڑا انکشاف کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے شومیں بات چیت کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھاکہ وہ اس سال اکتوبر میں شادی کرنے جارہی ہیں تاہم میزبان کے سوال پر وہ کس سے شادی کررہی ہیں کا جواب گول کر گئیں۔ اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مذید اہم انکشافات بھی کیے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر

ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام بھی نہیں بتایا۔میرا کے ان انکشافا ت پر شوبز انڈسٹری کے مختلف حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میرا خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کے لیئے اس طرح کے اوٹ پٹانگ بیان دیتی رہتی ہیں یہ بیان بھی ان کے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔۔۔۔۔

close