گوگل کابلنڈر، انوشکا شرما کو کس ملک کے کس کرکٹر کی اہلیہ بنا دیا؟ہر طرف مذاق بن گیا

ممبئی (این این آئی) دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کو 22 سالہ افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ بنادیا۔الگورتھم میں خرابی کے باعث گوگل سرچ میں راشد خان کی اہلیہ کو تلاش کیا جائے تو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ان کی اہلیہ ظاہر کیا جاتا

ہے۔جب کوئی راشد خان اور ان کی اہلیہ کو گوگل پر سرچ کرے تو گوگل ان کا نام اور پھر راشد خان کی کامیابیوں اور ان ٹیموں کا تعارف دیتا ہے جبکہ اہلیہ کے خانے میں انوشکا شرما کا نام آتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں گوگل کی اتنی بنیادی غلطی کی وجہ راشد خان کی 2018 میں ہونے والی ایک بات چیت قرار دیا جارہا ہے۔راشد خان نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران شائقین کرکٹ اور پرستاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پسندیدہ اداکارائیں پریتی زنٹا اور انوشکا شرما ہیں۔۔۔۔

close