کرونا وائرس کی خوف،رابی پیرزادہ نے شاندارمشورہ دیدیا

لاہور(پی این آئی) شوبز سے کنارہ کشی اختیارکرنے والی سابقہ اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بھارت نے کئی ما ہ سے کشمیرمیں کرفیو نہیں اٹھایا اور دنیا نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے خدا کی ذات نے کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو لگا دیا ہے ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ کوئی

بھی کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات نہیں کر رہا ، نہ صرف عالمی دنیا بلکہ اثر و رسوخ رکھنے والے مسلمان ممالک بھی اس معاملے میں موثر کردارادا نہیں کر سکے ۔ آج دنیامیں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں ،تعلیمی ادارے بند ،مارکیٹیں ویران پڑی ہیں ،اجتماعات نہیں ہو سکتے اورپوری دنیا میں افرا تفری کا عالم ہے یہ سب خدا کی ذات کی پکڑ ہے ۔اب بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ اپنے کردارکا بغورجائزہ لے اور خدا کی ذات سے اجتماعی توبہ کی جائے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close