میری زندگی ، میرا حق، حناء پرویز بٹ بھی بول پڑیں

اسلام آباد( پی این آئی) آج کل سوشل میڈیا پر عورت مارچ کے حمایتی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہے، کچھ لوگ عورت مارچ کی مخالفت جبکہ کچھ حمایت کر رہے ہیں، یہ بحث پہلے بھی جاری رہی لیکن اس بحث کو ہوا دی خلیل الرحمان قمر اور ماروی سر مد کے پروگرام نے،

پاکستان کے سیاستدان بھی اس بحث میں شامل ہوگئے ہیں، کوئی عورت مارچ کی مخالفت کر رہا ہے جبکہ کوئی مخالفت، ایسے میں لیگی خاتون رہنماء حناء پرویز بٹ بھی میدان میں آگئیں اور حیران کُن تصیور جاری کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حناء پرویز بٹ نے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ موٹر سائیکل پر بیٹھی ہیں ساتھ ہی انہوں نے کیپشن بھی دیا کہ ’’ میری زندگی ، میرا حق‘‘۔اس سے پہلے حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیغام چھوڑا گیا کہ اگر “میرا جسم ،میری مرضی” کے بجائے “میری زندگی، میرا حق” slogan ہوتا تو بہتر نہ ہوتا؟؟؟ آپکی کیا رائے ہے؟؟؟

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close