ٹمبر مارکیٹ، کے الیکٹرک عملے پر تھپڑوں، لاتوں کی برسات، عملے کو یرغمال بنانے والے تاجر رہنما کی ضمانت منظور

کراچی(آئی این پی) عدالت نے کے الیکٹرک عملے کو یرغمال بنانے کے مقدمے میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اولڈ سٹی ایریا میں تاجروں کی جانب سے کے الیکٹرک عملے کو یرغمال بنانے کے مقدمے میں تاجررہنماشرجیل گو پلانی نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سٹی کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے مقدمے میں شرجیل گوپلانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی، 50ہزار روپیکے مچلکوں کیعوض عبوری ضمانت منظور کی گئی۔

عدالت نے 4ستمبر تک پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا اور پولیس اور پراسیکیوشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔عدالت نے تاجر رہنما شرجیل گو پلانی کو پولیس تفتیش میں شامل ہونے کا بھی حکم دے دیا۔گذشتہ روز ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کا عملہ میٹراتارنے پہنچا تو تاجروں کامیٹرشارٹ ہوگیا، عملے کو گلے سے پکڑ کرتاجروں نے تھپڑوں لاتوں اورگھونسوں سے مارا ڈالے اور عملہ یرغمال بنالیا۔چیئرمین آل سٹی تاجراتحادشرجیل گوپلانی نے الزام لگایا کے الیکٹرک کی عملے نے بدمعاشی کی، بعدازاں کیالیکٹرک ترجمان نے ٹمبر مارکیٹ واقعیکی مذمت کرتے ہوئے عملے پر تشدد کرنے والے ٹمبرمارکیٹ عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

close