کراچی کو صوبہ بنانے کی تجویز پیش کر دی گئی

کراچی( آئی این پی) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے آل پاکستان عباسی ویلفیئر سوسائٹی کے عصرانے میں کراچی کے مسائل پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں درست مردم شماری کا نہ ہونا شہر کے ساتھ زیادتی ہے، کراچی کے تمام مسائل کا حل صوبہ بنانے میں ہے، کراچی کے نوجوانوں کو نوکری کا نہ ملنا امن و امان کی مخدوش صورت حال نے شہر کا نقشہ بدل دیا ہے،

کراچی میں مقامی پولیس کا نہ ھونا، سرکاری ملازمتوں میں کراچی کے نوجوانوں کو نظرانداز کرنا سب کا ایک ہی حل ہے صوبہ بنایا جائے، اور جب تک صوبہ نہیں بنتا کراچی کو اسلام آباد کے حوالے کر دیا جائے۔ آل پاکستان عباسی ویلفیئر سوسائٹی کے سیکرٹری عادل عباسی نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو گیا ہے، کراچی منی پاکستان اور معاشی حب ہے، شہر کے تاجروں کو کاروبار کیلئے پر امن اور سازگار ماحول مہیا کیا جائے، عصرانے میں عادل عباسی، ڈکٹرایوب عباسی، ندیم عباسی، نائلہ صولت، ڈکٹر شبیر، فاروق صدیقی، ناصرہ ،تحسین کمال ،حسین دانش ودیگر نے شرکت کی۔

close