رات کو زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس چھا گیا، شدت کتنی تھی؟

کراچی(پی این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

close