راولپنڈی میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، کس پر اطلاق نہیں ہو گا؟

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ 7 روزہ کیلیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا،ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روز کیلیے جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی رہے گی،

نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران راولپنڈی ضلع میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی،ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 19 اگست تک کیلیے ہے، جس کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔

close