شیخ رشید نے 16 مہینے کی حکومت کو پاکستان کی سیاست کا سیاہ ترین دور قرار دے دیا

راولپنڈی(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک نگران حکومت اور اس کے وزیراعظم کا نام الجھا ہوا ہے، کب سلجھے گا قوم کو انتظار ہے، آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،

انہوں نے کہاکہ خیبر پی کے کی ساری نگران کابینہ سیاست میں ملوث پائی گئی اور الیکشن کمیشن نے اسے گھر بھیج دیا، شہباز شریف کہتا ہے نوازشریف واپس آئیں گے قانون کا سامنا کریں گے اور الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، یہ سب سوالیہ نشان ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگنے کہا کہ جاتے جاتے حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور پر غریب کو ملنے والی سبسڈی پر بھی بم مارا ہے، 16مہینے پاکستان کی سیاست کا سیاہ ترین تاریخی دور تھا، سیاسی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔

close