ریلوے ٹرین حادثہ، پیپلز پارٹی رہنماؤں  نے خواجہ سعد رفیق کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

راولپنڈی ( آئی این پی ) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد کینٹ کے سینئر راہنما میاں ہارون قریشی امیدوار جنرل کونسلر ملک تنویر احمد نے پارٹی آفس سے جاری اپنے احتجاجی بیان میں کہا کہ ریلوے ٹرین حادثہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق فلفور استعفے دیں یہ کوئی تخریب کاری نہیں ہے جوائینٹ ٹریک میں لوہے کے بجائے لکڑی کا استعمال کیا گیا جس سے یہ حادثہ پیش آیا ایسی مجرمانہ غفلت سے مزید حادثات پیش آسکتے ہیں حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی مالی مدد کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں ریلوے ٹریک کا فوری طور پر معائنہ کیا جائے اور جہاں جہاں لوہے کے بجائے مجرمانہ طور پر لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے اسے فوری طور پر چینچ کیا جائے۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق بھی ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر پریس کانفرنسز کرنے بجائے باہر نکلیں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں پیپلز پارٹی اس قومی سانحہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

close