پنجاب اسمبلی میں نیا بلدیاتی بل منظور، عوام براہ راست میئر کا انتخاب کریں گے

لاہور (آئی این پی)پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی ہے،بلدیاتی بل کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، پنجاب میں 25ضلع کونسل اور 11میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوں گی،بل کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ میئر ہوگا، عوام براہ راست ووٹ سے میئر کا انتخاب کریں گے،

تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا اور پی ایچ ایز میٹروپولیٹن کے میئر کے ماتحت ہوں گی،پنجاب کے دیہات اور شہروں میں یونین کونسل بنیں گی، تحصیل کونسل اور ٹانز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردیے گئے، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ اور ہرگائوں میں ولیج پنچایت کونسل ہوگی۔۔۔۔

close