خیبر پختونخوا، 21 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخاب، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر، جے یو آئی، جماعت اسلامی، اے این پی اور پیپلز پارٹی کو کیا ملا؟

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آج21 اضلاع بشمول پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ایبٹ آبادمیں پولنگ ہوئی جبکہ ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر، باجوڑ کی نشستوں پر بھی پولنگ ہوئی۔۔۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 40 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام 72 نشستوں کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیاہے۔۔۔

نتائج کے مطابق 72 میں سےپی ٹی آئی 14 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔۔۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطاابق ضمنی بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام نے 6، جماعت اسلامی نے 5 اور عوامی نیشنل پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی 2 اور ٹی ایل پی 1 نشست پر کامیاب رہی۔۔۔رپورٹس کے مطابق کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جن میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد شامل ہیں۔۔۔

close