ملک ریاض سے سرکاری زمین کی موجودہ مالیت کے رقم وصول کی جائے، بزنس وویمن مسز فرح آصف کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی رہائشی بزنس وویمن مسزفرح آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض پاکستان کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہے جس نے حاجی امجد کیساتھ ملکر کھربوں روپے کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی بیچ دی ہے، حکومت سرکاری زمین کی موجودہ مالیت کے رقم وصول کی جائے یا پھر اس رقم کی مالیت کے برابر انکی زمیں کو سرکاری قبضے میں لیا جائے،

پولیس ہائیکورٹ کے حکم پر ایک ماہ بعد ایف آئی آر کے اندراج کے باوجودملزم کو گرفتار کرنے سے انکاری ہے اور تھانہ سہالہ کی پولیس قبضہ گروپ کی سہولت کار بن گئی ہے، ایک اے ایس آئی ہائیکورٹ کے واضع احکامات پر عملدرآمد سیصاف انکاری ہے، تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں اوپر سے حکم ہے کہ ملک ریاض کوگرفتار نہیں کرنا ہے،لہذا ہم اپنی نوکری کو داو پر نہیں لگا سکتے، میری کہیں پر بھی کوئی بھی شنوائی نہیں ہو رہی ہے،میرے قیمتی کمرشل پلات پر عبد الفطر کی تعطیلات کے دوران قبضہ کر کے مجھ پر ہی جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ، پہلے سہالہ پولیس نے اور بعد میں نئے بننے والے تھانے میں بھی قبضہ گروپ کی سہولت کاری جاری ہے، مالکان جائیداد کی داد رسی کی بجائے الٹا پولیس انہیں ڈرا دھمکا رہی ہے،مجھے ڈیل کا کہا گیا کہ ایک ارب روپے لیکر بات ختم کی جائے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیمسزفرح آصف کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے میرے سامنے ایس ایس پی کو کہا کہ انکوئری بٹھا کر اس ایف آئی کو خارج کر دو یہ انکوئری رپورٹ انکے اپنے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوگی،ڈی آئی جی آپریشنز سمیت پولیس کا تمام عملہ ملک ریاض اور حاجی امجد کا سہولت کار بنا ہوا ہوا ہے، میرے پاس تمام ثبوت ویڈیوز کی صورت میںموجود ہیں،اپنے حق کے حصول کیلئے نہ صرف ہائیکورٹ بلکہ سپریم کورٹ بھی جاونگی،مسز فرح آصف نے مزید کہا کہ ملک ریاض اللہ کی پکڑ میں ہونے کے باجود لوگوں اور سرکار کی زمینوں پر ناجائز اور زبردستی قبضوں سے باز نہیں آ رہے ہیں حالانکہ وہ اپنی مرضی کا کھانا تک کھانے سے قاصر ہیں،میں نے مذکورہ پلاٹ اس نیت سے خریدا تھا کہ جب پچاس برس کی ہو جاونگی تب اسے بیچ کر اس سے حاصل ہونے والی رقم فلاح و بہبود کے کاموں پر صرف کرونگی،ملک ریاض یاد رکھے وہ میرے پلاٹ کی ایک انچ زمین بھی حاصل نہیں کرسکتا، اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا بحریہ ٹاون کی مکمل سہولت کاری کر رہی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے قبضہ مافیا بحریہ ٹاون نے تھانے و افسران خرید رکھے ہوں نئے تھانے ہمک کے خلاف اعلی افسران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ،قبضہ مافیا کی جعلی آیف آئی آرز درج ہو رہی ہیں جبکہ مالکان جائیداد کی داد رسی کی بجائے الٹا پولیس انہیں ڈرا دھمکا رہی ہے، میری نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ،چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل ہے کہ میری داد رسی کرتے ہوئے مجھے میرے پلاٹ کا قبضہ دلوا کر قبضہ گروہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر میں اپنے پلاٹ پر کھڑے ہو کر خود کو آگ لگا کر خود سوزی کر لونگی۔

close