آؤٹ آف باکس حل تلاش کیا جائے، رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ ،ایڈیشںل چیف سیکرٹری ترقیات/ پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی ،ممبر پلاننگ وقاص انور ،فیضان احمد ،چیف انجینئر ہائی ویز ساؤتھ عبدالباسط ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس حبیب مغل و دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل کو جلد مکمل کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ باقی کام کی جلد تکمیل کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں آوٹ آف دی باکس حل تلاش کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جیولوجیکل سروے ،ہائی لیول سٹئیرنگ کمیٹی ،ٹیکنکل کمیٹی اور پلاننگ کمیشن کی معروضات کو پیش نظر رکھا جائے اس کام میں جتنی تاخیر ہونا تھی ہو چکی اب اسکو جلد مکمل کرنا ہے ۔انہوں نے ممبر پلاننگ کمیشن سے بھی کہا کہ وہ ذاتی دلچسپی سے اس کام کو تکمیل تک پہنچانے میں معاونت فراہم کریں کیونکہ اس میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں نیسپاک سے بھی ضروری معاونت مکمل کی جائے ۔ممبر پلاننگ کمیشن نے وزیراعظم کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔۔

close