مذاکرات کی دعوت دے دی گئی

اسلام آباد(پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوے عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر وزیر حکومت جاوید بڈھانوی ،چئیرمین وزیراعظم عنکدرآمد کمیشن پیر مظہر الحق اور مشیر وزیراعظم سردار احمد صغیر بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے دروازے مذاکرات کیلیے ہمہ وقت کھلے ہیں ،ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر عوام کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کیلیے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جنہیں مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہآزادکشمیر میں اتحادی حکومت قائم ہے،حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کئے،ان مذاکرات کے نتیجے میں ایک معاہدہ ہوا،حکومت اس معاہدہ پر عملدرآمد کیلیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ آ ج اور کل کے احتجاج کے نتیجے میں ایک بہادر پولیس سب انسپکٹر اپنے فرائض کی بجا آوری کے دوران شہید ہوا،احتجاج کرنے والوں میں شرپسند گھس گئے ،الحمد للہ قانون نافذ کرنیوالے افراد نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ،جلاؤ ،گھیراو کے باوجود آزادکشمیر پولیس صبر کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی متعلقہ فورم ہے ،جو فیصلے ہونے ہیں قانون ساز اسمبلی میں ہونا ہیں ،عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کو بجلی اور آٹے کے مسائل پر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔

اںہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ سودمند مذاکرات ہوے ،ان ایشوز کو حل کر لیا جائے گا ،ڈڈیال میں سوشل میڈیا پر جھوٹی ہوسٹیں لگائی گئیں،اس سے اشتعال پھیلا ،فیک نیوز سے بچیں ،شہریوں سے کہنا چاہتا ہوں ریاست آپ کی ہے ۔انیوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو جبر سے نہیں دبانا چاہتا بھارت آزادکشمیر میں افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے ،بھارت کا وزیر دفاع برملا کہہ چکا ہے کہ وہ آزادکشمیر میں انارکی پھیلائے گا ،ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر آٹے کی مد میں مزید ریلیف دیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close