قمروٹی سپلائی بازار تا سیکڑ گلی روڈ کی امپرومنٹ و ری کنڈیشنگ، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سنگ بنیاد رکھا

کوٹلی (پی آئی ڈی ) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے منگل کے روز 4 کروڑ 85الاکھ 48 ہزرار کی لاگت کے امپرومنٹ و ری کنڈیشنگ منصوبہ قمروٹی سپلائی بازار تا سیکڑ گلی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔۔۔ یہ منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر کرنل (ر) وقار نور ، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی ،وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر،وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید، وزیر قانون میاں عبدالوحید، وزیر شاہرات اظہر صادق ،وزیر پی ڈی او چوئدری رشید،وزیر صحت عامہ انصر ابدالی۔ ایڈوائز ٹو پریذیڈنٹ چوہدری محمد محبوب ،ایڈوائزر ٹو پی ایم صبیحہ خانم،مئیر بلدیہ چوہدری تاج،کمشنر چوہدری شوکت علی۔ سجاد ڈی آئی جی،ڈی سی چوہدری حق نواز ، ایکسئن شاہرات اشتیاق مغل، ڈسٹرکٹ کونسلر ڈاکٹر نعیم اصغر بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close