وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق تمام سیکرٹریز کا احترام کرتے ہیں، آزاد کشمیر حکومت کے کسی سیکرٹری سے وزیر اعظم کی تلخی کی خبروں کی تردید

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) ترجمان حکومت آزادکشمیر ،وزیر حکومت عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق تمام سیکرٹریز کا دل سے احترام کرتے ہیں ، سوشل میڈیا پر وزیراعظم آزادکشمیر کی کسی سیکرٹری حکومت سے تلخی بارے خبر پھیلائی جارہی ہے جو کہ خلاف حقائق اور بے بنیاد ہے ۔ عوام الناس ایسی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت باخبر ہے کہ یہ خبر کس نے اور کیوں چلائی، ایسی خبریں پھیلانے کا مقصد پرامن ماحول میں انارکی کو پروان چڑھانا ہے، من گھڑت خبریں پھیلا کر حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کیلئے محکمہ اطلاعات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ عبدالماجد خان نے کہاکہ حکومت جملہ صحافیوں کا دل سے احترام کرتی ہے ، صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، میری جملہ پریس کلب کے صدور سے اپیل ہے کہ معاشرے میں انارکی پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے ، عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے ہوتے ہوئے قانون و ضابطے کے منافی کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔

close