جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند ، وجہ کیا ؟کب تک بند رہے گی ؟ جانئے

جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی، جس کے باعث کشمیر ہائی وے سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس آپریشن معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک سروس بحال ہے۔

میٹروبس حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سروس کے مخصوص حصے کو بند کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں متاثرہ روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام کی جانب سے سروس کی مکمل بحالی کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔