وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو خوشخبری سُنا دی

ننکانہ صاحب: وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا تحفہ، 11 جدید الیکٹرک بسیں ضلع پہنچ گئیں

ننکانہ صاحب کے عوام کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جدید سفری سہولیات کا بڑا تحفہ سامنے آ گیا ہے، جہاں ضلع کے لیے 11 جدید الیکٹرک بسیں پہنچ گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ان الیکٹرک بسوں کا جلد افتتاح کیا جائے گا، جس کے بعد یہ بسیں ضلع بھر میں عوام کو آرام دہ، جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کریں گی۔

الیکٹرک بسوں کی ننکانہ صاحب آمد کی خبر سامنے آتے ہی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ بسیں کراچی سے ٹرالروں کے ذریعے روانہ کی گئی تھیں اور تین روز کے سفر کے بعد ننکانہ صاحب پہنچیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی الیکٹرک بس سروس سے شہریوں کو معیاری پبلک ٹرانسپورٹ میسر آئے گی اور ماحول دوست سفری نظام کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close