افسوسناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان ہوگیا

میرپور خاص (پی این آئی)گاؤں عبداللّٰہ آباد میں بارش کے پانی سے بھرے ہوئے گڑھے میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جن کی عمریں 6 اور 9 سال تھیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بچے اپنے والدین کے ساتھ کراچی سے رشتہ داروں کے پاس میرپور خاص آئے ہوئے تھے۔