امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے کیا مشورہ دیدیا؟

سوات (پی این آئی) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ وکلاء 9مئی والوں کے نہیں بلکہ 29 مئی والوں کا ساتھ دیں کیونکہ وکلاء نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور انصاف کی فراہمی میں اپنا رول ادا کیا ہے، مسلم لیگ( ن) عدلیہ اور وکلاء کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ حکومت شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ، مہنگائی میں کمی کے لئے کوشاں ہیںSIFC کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار بونیر کی حلف برداری تقریب کے بعد کیا ۔

close