واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر

ویب ڈیسک(پی این آئی)واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے مگر اس کی درجنوں چیٹس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کسی بھی صارف کے فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں۔

مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ڈیوائسز کی اسٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ہوم فیڈ کے چیٹ فلٹرز کی طرح اسٹوریج منیجمنٹ کے لیے بھی 3 فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔آل، ان ریڈ (unread) اور گروپس نامی یہ فلٹرز سے آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کونسے کانٹیکٹ، چینلز یا گروپ واٹس ایپ کی اسٹوریج کو سب سے زیادہ بھرتا ہے۔

close