صوبائی دارلحکومت میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کراچی(پی این آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کےپیش نظرتمام افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔اعلامیے کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکموں کے افسران کوپلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہدایت کی کہ تمام محکمےہنگامی صورتحال کےلیے سیل کا قیام عمل میں لائیں اور تمام ملازمین بارشوں سے نمٹنے کیلئے ہیڈ آفس میں الرٹ رہیں۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

close