وارث شاہ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز 23 ستمبر سےہو گا

شیخوپورہ (آئی این پی) پنجابی زبان کے مشہور شکسپیئر عظیم صوفی شاعر قصہ ہیر کے خالق پیر سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز 23 ستمبر کو جنڈیالہ شیر خان میں ہو گا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عرس مبارک کی تقریبات کو شایان شان منانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ان تین روزہ تقریبات کے دوران مزار پر چادر پوشی ، محفل نعت اور محفل سماع سمیت دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

عرس پیر سید وارث شاہ کی مناسبت سیضلعی انتظامیہ کی جانب سے 24 ستمبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔۔۔۔

close