خاتون نے بہن کےکینسر کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا

بیروت(آئی این پی)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سالی حافظ نامی خاتون نے بینک لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم (براہ راست ) شیئر بھی کی۔اس ویڈیو میں انھیں بینک میں داخل ہوتے ہوئے اور چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ سالی حافظ نے بتایا کہ وہ رقم حاصل کرنے بینک میں آئی ہیں اور ان کی بہن کینسر کیباعث اسپتال میں زیرعلاج ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کو قتل کرنے یا فائرنگ کرنے یہاں نہیں آئیں اور ان کا مطالبہ صرف اپنے حقوق کا حصول تھا۔اس واقعے کے بعد انھوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے بینک سے 13 ہزار ڈالر حاصل کرلئے اور اس برانچ میں ان کے خاندان کے 20 ہزار ڈالر جمع تھے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن کے علاج کے لیے 50 ہزار روپے کا خرچہ آرہا ہے۔سالی حافظ نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے ڈکیتی کے لیے اپنے بھانجے کے کھلونا پستول کا استعمال کیا۔ڈکیتی کے بعد سالی حافظ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کی پچھلی طرف سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔۔۔۔

close