ہیلی کاپٹر میں مری کا جائزہ لینے کی بجائے ”بزدار صاحب“ مستعفی ہو کر گھر جاتے تو عوام کا بھلا ہوتا،اپوزیشن کا مطالبہ سامنے آ گیا

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جنوبی کوریا کی کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاشن دیا کرتے تھے مگر آج مری میں ان کی نااہلی کی وجہ سے 23معصوم جانیں موت کے منہ میں چلی گئیں، ہیلی کاپٹر میں مری کا جائزہ لینے کی بجائے ”بزدار صاحب“ مستعفی ہو کر گھر جاتے تو عوام کا بھلا ہوتا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے سانحہ مری کے حوالے سے حکومت کی ناقص کارکردگی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جنوبی کوریا کی کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی بھاشن دیاکرتے تے لیکن سانحہ مری میں 23معصوم جانیں آپ کی نااہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے، 23 جانیں چلی گئی خان صاحب ابھی تک مستعفی نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے نے الٹا اموات کی ذمہ داری ٹویٹ کے ذریعے اموات پرہی ڈال دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں سانحہ مری کی ذمہ داری قبول کرنے کی ہمت بھی نہیں۔ نا اہل حکمرانوں کی حکومت میں عوام کی زندگی اور جانوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہیلی کاپٹر میں مری کا جائزہ لینے کے بجائے ”بزدار صاحب“مستعفی ہوکر گھر جاتے عوام کا بھلا ہوتا۔۔۔۔

close