تازہ ترین

دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

سبی(آئی این پی) سبی جیکب آباد قومی شاہر اہ پر دھند کے باعث مٹھٹری کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد قومی شاہراہ مٹھڑی کے قریب شدید دھند کے باعث تیز رفتار گاڑی روڈ کے کنارے کھڑا مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی

جس کے نتیجے میں پیر بخش ولد محمد حنیف سمالانی، محمد عظیم ولد محمد دین لہڑ ی اور عرفان ولد جمعہ خان گولہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بہادر خان ولد اللہ یار، یار محمد ولد غلام محمد شدید زخمی ہوئے واقعہ کے بعد مقامی لیویز نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد جاں بحق افراد کے لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا زخمیوں کے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز نے شروع کردی واضح رہے کہ سبی جیکب آباد سبی کوئٹہ قومی شاہراہ پر شدید دھند کاراج ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں