اسکردو، گلگت، غذر میں 50 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی

گلگت (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کرونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کرونا کی صورت حال میں بہتری پر کیا گیا، کرونا کی پابندیوں پر نظر ثانی کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے، ویکسی نیشن کی بہتر شرح والے شہروں کے لیے پابندیوں میں نرمی ہوگی،

کرونا پابندیوں میں نرمی سے زندگی معمول پر آئے گی۔ملک کے شہر پشاور، نارووال، جہلم میں نصف آبادی کی کروناویکسی نیشن ہو چکی ہے اسی طرح منڈی بہائوالدین، بھمبر، باغ اور میرپور میں بھی نصف آبادی نے ویکسین لگوا لی ہے۔ اسکردو، گلگت، غذرمیں نصف سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نصف سے زائد آبادی کی کرونا ویکسی نیشن کر لی گئی ہے۔ 40فیصد سے کم ویکسی نیشن شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی جبکہ شہر کی 40فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن پر پابندیوں کا خاتمہ ہوگا۔۔۔۔۔

close