وفاقی حکومت کے کفایت شعاری کے دعوے، گلگت بلتستان کی حکومت نے منتخب نمائندوں کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این ایک طرف جہاں وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بچت اور کفایت شعاری کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت نے گورنر، وزیراعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور کو آرڈینیٹرز کیلئے32نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ایک مراسلے کے ذریعے وفاقی حکومت سے 40کروڑ روپے مالیت کی ان مہنگی گاڑیوں کی خریداری کیلئے اجازت طلب کرلی۔

جن گاڑیوں کی خریداری کی وفاق سے اجازت مانگی گئی ہے ان میں 2ٹویوٹا لینڈ کروزرز، 20ٹویوٹا فورچونرز اور10ٹویوٹا ریوو شامل ہیں ۔۔۔۔۔

close