بیورو کریسی خبردار، یہ گاڑی عوامی ملکیت ہے، سرکاری گاڑیوں کے بونٹ اور دروازے پر الفاظ لکھ دیئے گئے

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان کی حکومت نے سالانہ 7 ارب روپے کا پیٹرول خرچ کرنے والی سرکاری گاڑیوں کے بونٹ اور دروازے پر یہ الفاظ لکھوا دیئے ہیں کہ “یہ سرکاری گاڑی عوامی ملکیت ہے”۔۔۔۔ اس طرح سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال میں لانے والی بیوروکریسی کو خبردار کردیا گیا ہے کہ اب ان کی یہ حرکت عوام کی نظروں میں رہے گی۔۔۔اس مقصد کے لیے گلگت بلتستان کی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد اب شمالی علاقہ جات کی ہر سرکاری گاڑی پر یہ عبارتیں لکھی ہوئی نظر آئے گی جس پر سالانہ سات ارب روپے کا خرچہ آتا ہے۔۔۔۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے تمام سرکاری محکموں کو اس حوالے سے مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں یہ عبارتیں گاڑی کے بونٹ اور دروازوں پر واضح الفاظ میں لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ تمام محکموں پر لاگو ہو گا اور اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسر سے گاڑی واپس لے کر اس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی ۔۔۔۔۔

close