گجرات میں دن دہاڑے خون کی ہولی ،پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو عدالت سے نکلتے ہی گولیاں مار کر قتل کر دیا

گجرات (آئی این پی ) گجرات کچہری چوک میں دن دہاڑے خون کی ہولی ۔لو میرج کرنے والی لڑکی کو سیشن عدالت سے باہر نکلتے ہی گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ڈی۔پی۔او گجرات عمر سلامت معہ نفری موقع پر پہنچ گئے ،علاقہ کی ناکہ بندی۔تفصیلات کے مطابق کنجاہ کی رہائشی منیبہ کو دن دہاڑے سیشن کورٹ گجرات کے باہر قتل کر دیا گیا

لڑکی کورٹ پیشی کے بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ڈی۔پی۔او گجرات عمر سلامت اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ڈی۔پی۔او گجرات نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔تھانہ سول لائنز میں ایف۔آئی۔آر درج ،تفتیش جاری۔۔۔۔۔

close