موٹر وے ایم 4پر سفر کر نے والے ہو جائیں ہوشیار، اوور سپیڈ اور اشارے پر نہ رکنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع

فیصل آباد (آئی این پی)موٹر وے ایم 4پر سفر کر۴ نے والے ہو جائیں ہوشیار اوور سپیڈ اور اشارے پر نہ رکنے والی گاڑیوں کے خلا ف کاروائیاں شرو ع اشارے پر نہ رکنے بھاگنے والی گاڑیوں پر لا گو ہو نگی بھاری سزائیں تفصیل کے مطا بق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کی ہدایت پر اشارے پر نہ رکنے والی اور بھاگنے والی اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون اور سخت ترین کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا

ایس ایس پی موٹروے ایم 4 عطا محمد گجر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس سٹاپ سائن کو نظر انداز کرنے اور اشارے پر نہ رکنے والی گاڑیوں پر بھاری سزائیں عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور ایسی گاڑیوں کو ہرگز کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی انہوں نے بتا یا کہ مشاہدہ میں آ رہا تھا کہ اشارے پر نہ رکنے والا رویہ فروغ پا رہا ہے اور اس کے ساتھ سختی سے نمٹنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے موٹروے پولیس کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ دیدہ دانستہ قانون کی خلاف ورزی کرے۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے اس خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔۔۔۔

close