ہارون آ باد، نہر ٹوٹ گئی،ایک ہفتہ میں دوسرا بڑا شگاف پڑ گیا،سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں

ہارون آباد (آ ئی این پی) ہارون آباد / نہر ٹوٹ گئی نواحی گاوں 145 سکس آر کے قریب نہر سکس آر میں برجی نمبر 4/5 ون ایل کو ایک ہفتہ میں دوسرا بڑا شگاف پڑ گیاسینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں کسانوں کا کہنا ہے کہ شگاف محکمہ انہار کے عملہ کی ملی بھگت سے پڑا ہے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ شگاف کی جگہ پر نہ پہنچ سکا

محکمہ انہار کے عملہ نہ پہنچنے کی وجہ سے نہر کے شگاف میں اضافے کا اندیشہ ہے اور پانی قریبی گاوں میں بھی داخل ہوسکتا ہے۔۔۔۔

close