خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے سے متعلق حکومت اور پی پی میں اتفاق رائے ہوگیا۔
وفاق نے خیبرپختونخوا میں آرٹیکل 232 اور 234 دونوں کے مشترکہ استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئین کی شق 234 کے تحت اختیارات گورنر کے پی کو سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردی، بیرونی جارحیت ،بدامنی کے خلاف آرٹیکل 232کے تحت ایمرجنسی نافد ہوگی۔
صوبائی حکومت آئین کے مطابق نہ چلانے کی بنیاد پر آرٹیکل 234 کا نفاد ہوگا، ذرائع کے مطابق آرٹیکل 234کے تحت صدر وفاقی حکومت کی تجویز پر انتظامی اختیارات گورنر کو منتقل کریں گے۔
یاد رہے کہ آئین کے آرٹیکل 232 کے مطابق جنگ اور داخلی انتشار پر صدر مملکت کسی صوبے میں ایمرجنسی کا اعلان کرسکتے ہیں، صدر کے اعلان کے بعد دس روز میں اسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔






