حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سیاسی تناؤ کم کرنے اور احتجاجی صورتحال ختم کرانے کے لیے مذاکراتی کوششیں تیز کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت کی جانب سے مولانا سے لانگ مارچ ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران کے حل کے لیے ایمرجنسی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینے اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مولانا نے حکومت سے فی الحال ایمرجنسی نافذ نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی ہے، جبکہ سیاسی معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے معاملے پر سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے، مولانا کی توجہ مذاکرات کی بحالی پر مرکوز ہے۔