انا للہ و انا الیہ راجعون ، افسوسناک حادثہ پیش آ گیا

قبولہ بائی پاس پر باراتیوں کی کوسٹر بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں 13 باراتی شدید زخمی ہو گئے، جن میں 8 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

 

کوسٹر باراتیوں کو لے کر فورٹ عباس جا رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔