ویلز میں رائل ایئر فورس (RAF) کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹس زخمی۔
رائٹرز کے مطابق حادثہ ویلز کے علاقے اینگلیسی کے قریب پیش آیا، جہاں برطانوی فوجی تربیتی طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ دونوں پائلٹس نے ایمرجنسی میں ایجیکٹ کیا۔
نارتھ ویلز پولیس کے مطابق دونوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، چوٹیں معمولی نوعیت کی ہیں۔ حادثے میں کسی اور شخص کے زخمی ہونے یا بڑے پیمانے پر املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آر اے ایف ترجمان نے تصدیق کی کہ آر اے ایف ویلی سے اڑان بھرنے والے T2 Hawk تربیتی طیارے کو اینگلیسی کے قریب حادثہ پیش آیا۔ وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، مکمل ہونے تک مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
حکام نے علاقے کا جائزہ لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔






