*عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی گرفتار، 30 روز کیلئے نظر بند*
لاہور: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں بہنوں کو تھری ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے نظر بند کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے پولیس کی سفارش پر جاری کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کے پیش نظر لاہور میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران عمل میں آئیں، دونوں خواتین کو رات گئے جیل منتقل کیا گیا۔
اس سے قبل علیمہ خان کو بھی 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر کے کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ علیمہ خان کے دونوں بیٹوں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔






