صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4.5 اور گہرائی 30 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز خضدار سے تقریباً 45 کلومیٹر مشرق میں تھا، جھٹکے خضدار شہر اور ملحقہ دیہات میں محسوس ہوئے جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں و کاروباری مقامات سے نکل کر کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے، کچھ عمارتوں میں ہلکی لرزش بھی محسوس کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے علاقے کا سروے شروع کر دیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، حکام کے مطابق ابھی تک کوئی تشویشناک رپورٹ موصول نہیں ہوئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا یہ علاقہ زلزلوں کا شکار رہتا ہے اور اس شدت کا زلزلہ عام طور پر بڑے نقصان کا باعث نہیں بنتا تاہم احتیاط کی ہدایت کی جاتی ہے۔






