پشاور کی کنزیومر کورٹ نے برانڈ لوگووالے کیرینگ بیگ کے اضافی پیسے وصول کرنے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
پشاور کی کنزیومر کورٹ نے برانڈ لوگو والے کیرینگ بیگ کے اضافی پیسے وصول کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے صارفین سے برانڈ لوگو والے کیرینگ بیگ کے 30 روپے وصول کرنے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
جج نصراللہ خان گنڈاپور نےمعروف کپڑوں کےبرانڈ پرمجموعی طور پر 50 ہزار روپےجرمانہ عائدکردیا،عدالت نےکمپنی کومدعیہ سےوصول کیےگئے 30 روپےواپس کرنے اور 25 ہزار روپےہرجانہ اداکرنےکا حکم دیا،کمپنی کومزید 25 ہزار روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔






