بلوچستان حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کنوینس الاؤنس 4 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔
نظرثانی شدہ الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا اور یہ ملازمین کو ملنے والے معمول کے کنوینس الاؤنس کے علاوہ دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس الاؤنس کے حقدار وہ سرکاری ملازمین ہوں گے جو معذور کوٹے پر بھرتی ہوئے ہیں یا باقاعدہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے معذور قرار دیے گئے ہیں۔
حکومت بلوچستان کے اس اقدام کا مقصد معذور سرکاری ملازمین کو اضافی سفری اخراجات کے حوالے سے مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔






