مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نئے صوبوں سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نئے صوبوں سمیت اہم معاملات پر فیصلے عوام کی خواہشات اور قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔ شرکا نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی اختلافات کے خاتمے کے لیے باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔






