بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کی سرگرمیوں کو ناکام بناتے ہوئے ان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار کمانڈر نقیب سمیت تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن اور مزید تفتیش جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔






