وندر میں مسافر کوچ اور ایل پی جی گیس باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ وندر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو رولر ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیا گیا، جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ ہفتے سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بھی ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔






