سیکیورٹی فورسز نے مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر پروٹیکشن اسکواڈ کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔
کارروائی کے دوران پروٹیکشن اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد حملہ آور دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔






